Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، عالمی برادری ایکشن لے، پاکستان

Published

on

پاکستان نے جمعرات کو کہا کہ اس کے پاس پاکستانی سرزمین پر دو پاکستانی شہریوں کے قتل سے ہندوستانی ایجنٹوں کو جوڑنے کے "معتبر ثبوت” ہیں۔

پاکستان کے سیکرٹری خارجہ محمد سائرس قاضی نے صحافیوں کو بتایا، "یہ کرایہ پر کرائے قتل کے مقدمات ہیں جن میں متعدد دائرہ اختیار میں پھیلے ہوئے ایک بین الاقوامی سیٹ اپ شامل ہے۔”

قاضی نے کہا کہ قتل کا طریقہ کینیڈا اور امریکہ میں ہونے والی کوششوں جیسا تھا۔

اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارتی ایجنٹ سے متعلق ہمارے پاس ثبوت ہیں،ہم فی الحال 2 مقدمات سامنے لارہے ہیں،شاہد لطیف کو سیالکوٹ میں مسجد کے باہر قتل کیا گیا،بھارتی ایجنٹ یوگیش کمار عرف محمد عمیر نے قتل کا سارا منصوبہ بنایا،بھارتی ایجنٹ یوگیش کمار عرف محمد عمیر نے قتل کا سارا منصوبہ بنایا،مودی حکومت نے عالمی سطح پر ریاستی قتل کی روایت قائم کردی۔

سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ شاہد لطیف کو قتل کرنے کے لیے مقامی سطح پر لوگوں کو ہائیر کیا گیا،بھارتی ایجنٹ پاکستان میں شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں،بھارتی ایجنٹ نے شاہد لطیف کے قتل کا اعتراف کیا،پاکستانی شہری محمد ریاض کو راولا کوٹ میں مسجد میں قتل کیا گیا۔

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اجرتی قاتل کو گرفتار جس نے اعتراف جرم کیا،بھارتی ایجنٹ دہشتگردی اور قتل و غارت کی دیگر وارتوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ محمد ریاض اور شاہد لطیف کے قتل میں بھارتی شہری اشوک کمار آنند اور یوگیش کمار براہ راست ملوث ہیں،پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محمد ریاض اور شاہد لطیف کے ٹارگٹ کلرز کو ناقابل تردید شواہد کی روشنی میں گرفتار کیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز، ان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ پاکستان سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے،محمد ریاض کو 8 ستمبر 2023ء کو راولا کوٹ جبکہ  شاہد لطیف کو 11 اکتوبر 2023ء کو ڈسکہ میں ٹارگٹ کلرز نے قتل کیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قتل کئے جانے محمد ریاض اور  شاہد طیف پرامن شہری تھے اور ان کا قصور صرف یہ تھا کہ انھوں نے کشمیر میں جاری ظلم اور بربریت اور بھارت کے گھناؤنے چہرے کو بے نقاب کیا،تحقیقاتی اداروں کے پاس مستند شواہد ہیں کہ اس پوری ٹارگٹڈ کلنگ مہم میں تیسرے ملک میں موجود بھارتی شہری شامل ہیں جو کہ اس کی فنڈنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ہدایات بھی دے رہے تھے اور مہم کو کنٹرول بھی کر رہے تھے

بھارت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے

بھارت Universal Declaration of Human Rights(UDHR)کے آرٹیکل3 اورInternational Covenant of Civil and Political Rights(ICCPR) کے آرٹیکل 2 (4)کی مکمل خلاف ورزی کر رہا ہے

بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را ایک عالمی دہشتگرد تنظیم کا کرادار ادا کر رہی ہے

اس سے قبل بھی پاکستان میں اور بین الاقوامی سطح پر بھارتی ایجنسیوں  کے ریاستی سرپرستی میں کئے جانے والے ماورائے عدالت قتل  کے منصوبے بے نقاب ہو چکے ہیں

بھارت نے گزشتہ سال سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا، کینڈا نے اس پر شدید سفارتی رد عمل ظاہر کیا اور اس قتل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا،بھارت نے اُن تمام سکھ رہنماؤں کو قتل کا منصوبہ بنایا جو بھارت کی ظالمانہ کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کرتے تھے۔

نجر کے قتل کے بعد بھارت  نے امریکہ میں مقیم سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا منصوبہ بنایا جو امریکی خفیہ اداروں کی بروقت کارروائی سے بے نقاب ہوا،اس قتل کی سازش کا ملزم امریکہ میں عدالتی کاروائی کا سامنا کر رہا ہے۔

بھارت  نے دنیا بھر میں را کے ذریعے اجرتی قاتلوں کا ایک  گروہ بنایا ہوا ہے،اکستان کے سکیورٹی اداروں کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ اُنہوں نے اس گروہ کو پکڑا اور ثبوت منظر عام پرلائے۔

پاکستان کے سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھارتی دہشتگردی کا جواب دینے  اور اپنے شہریوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین