Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آئین کو اٹھا کر گھومنے کا فائدہ نہیں، اس پر عمل ہونا چاہئے، ملک احمد خان

عزم استحکام ملک کی بہت بڑی ضرورت ہے،سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی کے معاملے پر سنجیدہ ہونا چاہئے

Published

on

In a comprehensive investigation, the nexus of Imran Khan, Faiz Hameed and Saqib Nisar will come to light, Malik Ahmed Khan

قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ آئین کو اٹھا کر گھومنےکا فائدہ نہیں اس پر عمل ہونا چاہئے،اپوزیشن آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے شوق سے احتجاج کرے،عزم استحکام ملک کی بہت بڑی ضرورت ہے۔

قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے ایجوکیشن ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے،ایکسپوکےانعقاد سے اساتذہ اور طلبا کو تعلیم کے میدان میں مزید رہنمائی ملے گی،آج کےدور میں کتاب کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے،تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ آئین کو اٹھا کر گھومنےکا فائدہ نہیں اس پر عمل ہونا چاہئے،آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی،ٹوکن احتجاج ہوتے رہتے ہیں،ہم بھی کرتے تھے،ہم بھی ٹوکن احتجاج کےطور پر عوامی اسمبلی لگاتے رہے،پارلیمنٹ ملک کا اعلیٰ ترین فورم ہے،اپوزیشن آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے شوق سے احتجاج کرے۔

قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا کہ عزم استحکام ملک کی بہت بڑی ضرورت ہے،سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی کے معاملے پر سنجیدہ ہونا چاہئے،حکومت کی بات سنی جائے،ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے،سیاسی جماعتوں کو ایک مسئلے پر یکجا ہونا چاہئے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مستقبل میں گندم کی پالیسی کیا ہوگی معلوم نہیں لیکن آٹے کی قیمت بہت کم ہوئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین