Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عمران خان دوبارہ حکومت میں آئے، قوم کو نواز شریف کو ویلکم کرنا چاہئے، مولانا فضل الرحمان

Published

on

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری نظر میں چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی  نااہل ہیں،عدالتیں بھی نااہل قرار دے دیں تو مہر لگ جائے گی، پوری قوم کو نواز شریف کو ویلکم کرنا چاہئے۔

مولانا فضل الرحمان نے ساہیوال میں پریس کانفرنس میں کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا آئینی اختیار ہے،الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخر میں الیکشن کرانے کا کہا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات عدالتوں میں ہیں، ملک کی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی لحاظ سے دلدل میں گرایا ہے،قوم جانتی ہے ملک کو اس مشکل میں کس نے ڈالا،نگران حکومت میں بھی سب لوگ یہی کوشش کررہے ہیں کہ صورتحال میں بہتری ہو۔ ہم ہر وقت الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ سوال پیدا ہی نہیں ہوتا کہ دھاندلی کی پیداوار دوبارہ آئے، ہم نے 3 سال الیکشن کے لیے تحریک چلائی،ہم اپنے نظریاتی ہدف پر قائم ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہماری نظر میں چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی  نااہل ہیں،عدالتیں بھی نااہل قرار دے دیں تو مہر لگ جائے گی،میرے خیال میں ملک میں ہماری حکومت بنے گی،پوری قوم کو نواز شریف کو ویلکم کرنا چاہئے،نواز شریف واپس آرہے ہیں تو اچھی بات ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین