ٹاپ سٹوریز
اسمگلرز، حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کا کورٹ مارشل ہوگا، وزیر داخلہ
نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں اسمگلنگ کیخلاف بھرپور کارروائی کی، آرمی چیف نے واضح کہا ہے ملوث لوگوں کے کورٹ مارشل ہوں گے،اسمگلنگ اونٹوں پر نہیں ٹرکوں پر ہورہی تھی، فوج کا احتساب نہ صرف یہاں دیکھا بلکہ 9 مئی کے واقعات میں بھی دیکھا۔
اسلام آباد میں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا،چینی کی اسمگلنگ کو جدید ٹیکنالوجی کے باعث کنٹرول کیا،تمام صوبوں کے ساتھ مل کر خوراک کے حوالےسے ڈیٹا اکٹھا کیا،پاکستان کی معیشت کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی تھی،افغان ٹرانزٹ کے نام پر جو اسمگلنگ ہورہی تھی اس کیخلاف اقدامات کئے،افغان تجار ت کے نام پر ٹریڈ کم اسمگلنگ زیادہ کی جارہی تھی۔
نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ چینی کی اسمگلنگ ہورہی تھی جسے روکنے کیلئے اقدامات کئے،اسمگلنگ،حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹیں گے،اب تک ذخیرہ اندوزوں اور سمگلرز سے 2ہزار 200 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی ہے،8 ہزارمیٹرک ٹن چینی برآمدکی گئی ہے،10 ہزار 195 لیٹر پٹرولیم مصنوعات پکڑی گئیں،ڈالرزکی اسمگلنگ کیخلاف 168 مقدمات درج کئے گئے،ڈالر کی اصل قیمت کے قریب پہنچ چکے ہیں، کچھ اقدامات کرنےسے ڈالر کی قیمت کافی حد تک نیچے آچکی ہے،ڈالر کی اسمگلنگ کی وجہ سے روپے کی قدر کم ہورہی تھی۔
نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس کو بند کردیا جائےگا،ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر پٹرول پمپس پر چھاپے مار رہی ہیں، اب تک 43میٹرک ٹن منشیات پکڑی جاچکی ہیں، 252 مقدمات درج کئےگئے، تمام بارڈرز کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے،اینٹی اسمگلنگ کے حوالےسے جوائنٹ چیک پوسٹس بنائی ہیں، حکومتی ادارےجوائنٹ چیک پوسٹ پر موجود ہوتے ہیں، گزشتہ ایک ماہ میں اسمگلنگ کیخلاف بھرپور کارروائی کی گئی ہے،فوڈسکیورٹی ادارے کے ساتھ مل کر تمام صوبوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔
نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ جو لوگ اسمگلنگ میں ملوث ہوئے وہ جیلوں میں جائیں گے،آرمی چیف نے واضح کہا ہے ملوث لوگوں کے کورٹ مارشل ہوں گے،اسمگلنگ اونٹوں پر نہیں ٹرکوں پر ہورہی تھی۔
نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ مستونگ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں،مستونگ دھماکے میں شواہد کے مطابق را ملوث ہے،ہمارے پاس مختصر وقت ہے کوشش ہے چیزیں ٹھیک کریں،بندوق کےزورپرکوئی اپناایجنڈامسلط کرناچاہتاہےتویہ نہیں ہونےدیں گے۔
نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان سرکاری ملازمین،افسران کی انکوائری کررہے ہیں،ملازمین کےملوث ہونےکےشواہدملےتومیڈیاسےشیئر کریں گے،فورسز نے دہشت گردی کی جنگ جواں مردی سے قربانیاں دے کر لڑی ہے، کسی کو غلط فہمی ہے کہ معصوم لوگوں کوقتل کرکےریاست کوبیک فٹ پرلے جائیں گےتویہ غلط فہمی ہے، اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ملک میں ایک بھی دہشت گرد نہ ہو۔
نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون پرعمل ہوگا،نواز شریف پاکستان آنا چاہیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی