Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں ہوگا، آصف زرداری کی پارٹی قیادت کو ہدایت

Published

on

The President signed the Election Act Amendment Bill 2024

سابق صدر آصف علی زرداری کی گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر نے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کی۔

آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی۔

ملاقات میں انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بات بھی ہوئی

شریک چئیرمین پی پی پی آصف علی زرداری گزشتہ روز پشاور پہنچے تھے اور انہوں نے کل گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی، پارٹی میں اختلافات جلد ختم کریں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بات چیت بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری آج بھی گورنر ہاؤس پشاور میں قیام کریں گے، اور آج پارٹی رہنماء ضیا ءاللہ آ فریدی کے بیٹے کے نکاح میں شرکت کریں گے۔ وہ ناراض پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، وہ ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماء ضیا ءاللہ آفریدی نے بتایا کہ گزشتہ روز آصف زرداری پشاور آئے ان کا دورہ مکمل طورغیر سیاسی ہے، سیکیورٹی وجوہات کے باعث انہوں نے گورنر ہاﺅس میں قیام کیا، اور انہوں نے گورنر غلام علی سے غیر رسمی ملاقات کی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین