Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

قومی ٹیم میں واپس آنے کے لیے یہ ٹورنامنٹ میرے لیے اہم ہے، حسن علی

Published

on

کراچی کنگز کے حسن علی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں واپس آنے کے لیے یہ ٹورنامنٹ میرے لیے بہت اہم ہے، میرے لیے بہت اچھا موقع ہے کہ پی ایس ایل میں پرفارم کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنا سکوں۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں حسن علی نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ کا سال ہے اور میں ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، عالمی کپ سے پہلے دو سیریز ہیں اس میں بھی پرفارم کرنا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ اپنی کارکردگی سے سیلیکٹر کی توجہ حاصل کرسکوں۔

پی ایس ایل کے میچز کے حوالے سے حسن علی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے آخری 2 میچز ہم بہت کلوز جا کر ہارے ہیں، جبکہ اگلا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ اننگ میں انیسواں اور بیسواں اوور بہت اہم ہوتا ہے، ہر ٹیم سے ڈیتھ اوورز میں مس کیلکولیشن ہورہی ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں وائرل انفیکشن سے متعلق حسن علی نے بتایا کہ ٹیم وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئی تھی، پیٹ کے امراض میں مبتلا تمام کھلاڑی فٹ ہوچکے ہیں، کوئٹہ کیخلاف میچ میں میر حمزہ سمیت چاروں کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوئی۔

اپنے اگلے میچ سے متعلق حسن علی کا کہنا تھا کہ اتوار کو ملتان سلطان کے خلاف میچ جیتیں گے، میچ کے اہم موقع پر کچھ غلطیاں ہورہی ہیں، افتخار احمد فارم میں ہیں انہیں آؤٹ کرنے کے لیے اچھی بولنگ کرنی ہوگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین