Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے والے ہارتے گھوڑے پر شرط لگا رہے ہیں، خامنہ ای

Published

on

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خواہاں ممالک "ہارتے ہوئے گھوڑے پر شرط لگا رہے ہیں”،

سرکاری میڈیا کے مطابق خامنہ ای نے کہا، اسلامی جمہوریہ کا قطعی موقف یہ ہے کہ وہ ممالک جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا جوا کھیلتے ہیں وہ ہار جائیں گے۔ وہ ہارے ہوئے گھوڑے پر شرط لگا رہے ہیں۔

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات استوار کرنے کے لیے امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والا  فریم ورک معاہدہ اگلے سال کے اوائل تک ہو سکتا ہے، یہ بات اسرائیلی وزیر خارجہ نے گزشتہ ماہ کہی تھی، جب تینوں ممالک نے پیچیدہ مذاکرات میں پیش رفت کا اشارہ دیا تھا۔

ایک اسرائیل-سعودی تعلقات معمول پر آنے سے مشرق وسطیٰ میں ڈرامائی تبدیلی آ سکتی ہے، مشرق وسطیٰ کے دو بڑے  امریکی شراکت دار ملک ایران کے مقابلے میں اکٹھے ہو سکتے ہیں۔صدر جو بائیڈن کے لیے  یہ اہم خارجہ پالیسی کامیابی ہوگی، وہ 2024 کے آخر میں دوبارہ انتخاب کے خواہاں ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین