Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نوجوانوں کو پٹرول بم، ڈنڈے دے کر ریاست پر حملے کرانے والا عوام کا ہمدرد نہیں، مریم نواز

Published

on

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کا مقدر پٹرول بم نہیں،جو شخص پٹرول بم دیتا ہے وہ  آپ کا ہمدرد نہیں،جس نے نوجوانوں کو ڈنڈے دیئے،اس نے ان کا مستقبل تباہ کیا،آپ کامقدرباعزت روزگار،اچھے کالجزاور اسکولز ہیں،جن بچوں کو ورغلا کر ریاست پر حملہ کرایا گیا،وہ جیلوں میں موجود ہیں۔

سیالکوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے مریم نواز نے کہا کہ سیالکوٹ وفاداروں کا شہر ہے،اس شہر نے ہمیشہ وفاداری کی ہے،سیالکوٹ نے جو وفا کی اس پر شکریہ ادا کرنے آئی ہوں،سیالکوٹ نے چن چن کر ہیرے موتی مسلم لیگ (ن) کو دیئے،سیالکوٹ واحد شہر ہے جہاں نوازشریف وطن واپسی کے بعد 2 بار آچکے ہیں،نوازشریف نے عوام سے جو بھی وعدے کئے ہیں اسے ہمیشہ پورا کرکے دکھایا،نوازشریف اب بھی عوام  سے جو وعدے کررہے ہیں اسے پورا کریں گے،نوازشریف نے دوبارہ موٹروے بنانے کاوعدہ کیا ہے جو پورا کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کا مقدر پٹرول بم نہیں،جو شخص پٹرول بم دیتا ہے وہ  آپ کا ہمدرد نہیں،جس نے نوجوانوں کو ڈنڈے دیئے،اس نے ان کا مستقبل تباہ کیا،آپ کامقدرباعزت روزگار،اچھے کالجزاور اسکولز ہیں،جن بچوں کو ورغلا کر ریاست پر حملہ کرایا گیا،وہ جیلوں میں موجود ہیں،عوام ووٹ سوچ سمجھ کر دیں،جس نے ان کے کام کیے اسے یاد رکھیں۔

مریم نواز نے کارکنوں سے کہا کہ 8 فروری کو کوئی مقابلے میں نظرآئے یا نہ آئے آپ گھر نہ بیٹھیں،مسلم لیگ (ن) کے کارکنان 8 فروری کو گھر نہ بیٹھیں ووٹ ڈالنے ضرور جائیں،ووٹ کوئی پرچی نہیں بلکہ عوام کی تقدیر کا فیصلہ ہے،شیر پر مہر لگائیں،جتنی مہریں لگیں گی اتنی تیزی سے ملک ترقی کرے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین