Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں، نواز شریف

سات سال پہلے ملک نے مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی جیسے مسائل پر قابو پا لیا تھا

Published

on

مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ سات سال قبل جن مسائل پر قابوپالیا تھا وہ پھر سنگین بحران بن گئے ہیں۔ عدم استحکام پیدا کرنے اور بیرون ملک پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر عرفان صدیقی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر عدم استحکام پیدا کرنے اور ملک کے باہر پاکستان کو بدنام کرنے والے عناصر کو نہ جمہوریت سے کوئی دلچسپی ہے نہ عوام کے مسائل سے، یہ لوگ کسی بھی محاذ پر پاکستان کی کمزوری یا ناکامی کو اپنی سیاسی کامیابی خیال کرتے ہیں۔ سات سال پہلے پاکستان نے جن مسائل پر قابو پا لیا تھا آج پھر سنگین شکل اختیار کر چکے ہیں لیکن انشاءاللہ مخلص اور محنتی قیادت اِن مشکلات پر قابو پا لے گی۔
نواز شریف نے کہا کہ سات سال پہلے ملک نے مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی جیسے مسائل پر قابو پا لیا تھا۔ آئی ایم ایف سے نجات حاصل کر لی گئی تھی لیکن 2018 میں ملکی تباہی و بربادی اور ہر شعبے میں زوال کا جو سلسلہ شروع ہوا اس نے عوام کے لیے سنگین مسائل پیدا کر دیے جن پر قابو پانے کے لیے بہت وقت درکار ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے کیونکہ امن و امان کا گہرا تعلق سرمایہ کاری اور ترقی و خوشحالی سے ہے۔ اس سلسلے میں پارلیمنٹ کو توانا کردار ادا کرنا چاہیے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو سینٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔
Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین