پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط، سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو مشکوک مشکوک خطوط اور انتھراکس پاؤڈر بیجھنے پر تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ دہشتگردی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت آٹھ ججز کو مشکوک خطوط بیجھے گئے تھے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق تحریک ناموس پاکستان کا حوالہ دے کر جسٹس سسٹم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا،دھمکی کے لیے مخصوص شکل اور انگریزی لفظ Bacilus Anthracis استعمال کیا گیا۔
مقدمہ ہائی کورٹ کے بیلف قدیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق بیلف قدیر نے بتایا کہ تمام ججز صاحبان کے نام لیٹر میں نے تقسیم کروائے۔تمام لیٹرز ریشم خاتون زوجہ وقار حسین نامکمل ایڈریس کے نام سے موصول ہوئے۔
ایف آئی آر کے مطابق عدالتی اہلکار قمر خورشید نے فون پر بتایا خطوط نہ کھولے جائیں اس میں کیمیکل ہے، عدالتی اہلکار کی اطلاع کے بعد تمام ریڈروں کو بھی لفافہ نہ کھولنے کی ہدایت کی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق ریشم اور نامعلوم افراد نے مقدمات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی، پولیس کو مشکوک خطوں سے متعلق تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔4 خط کھولے گئے، سفید پاؤڈر کی آمیزس پائی گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی