Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

تھیٹر فیسٹیول کے 23 ویں روز تین ڈرامے پیش کئے گئے

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 23ویں روز 3تھیٹر پلے ”کوئی تیاری نہیں“، ”فریب“ اور ”شام بھی تھی دھواں دھواں“ پیش کیے گئے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 23ویں روز 3تھیٹر پلے ”کوئی تیاری نہیں“، ”فریب“ اور ”شام بھی تھی دھواں دھواں“ پیش کیے گئے،ڈرامہ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے فنکاروں کو خوب داد دی۔

 پہلا شو فی البدیہہ تھیٹر ”کوئی تیاری نہیں“ کے ہدایت کار منیب الرحمن ہیں فی البدیہہ تھیٹر کی خاص بات کھیل میں پہلے سے طے شدہ اسکرپٹ کا نہ ہونا تھا، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی تھیٹر اکیڈمی کے طلباءنے فی البدیہہ اداکاری سے شائقین کو ہنسے پر مجبور کیا جبکہ طلباءنے حاضرین کی جانب سے دیے گئے موضوعات پر خاکے بھی پیش کیے۔

 دوسرا تھیٹر ”فریب“ Harold Pinterکا تھا جس کے ڈائریکٹر منیب شیخ ہیں، ڈرامہ کی کاسٹ میں منیب شیخ، غلام محی الدین، سارا تقی، حسن ملک شامل ہیں، ڈرامہ ”فریب“ رشتوں کے الجھے ہوئے جال میں تین افراد کی زندگیوں کی پیروی کرتا ہے جن کا نام آیا، رمیز اور جیری ہے، آیا اور رمیز ایک شادی شدہ جوڑا ہے جو اپنی زندگی اپنے بہترین دوست جیری کے ساتھ بانٹتے ہیں، تاہم ان کی دوستی کے آگے خفیہ جذبے دھندلا رہے ہیں، جبکہ تیسرا شو ”شام بھی تھی دھواں دھواں“ آڈیٹوریم ون میں پیش کیاگیا۔

تھیٹر کے رائٹر رفیق انجم اور ڈائریکٹر پارس مسرور ہیں، ڈرامہ کی کاسٹ میں ارشد شیخ اور لائبہ انور شامل ہیں۔

 ”شام بھی تھی دھواں دھواں“ انجم رفیق کے کام کی ایک دلکش موافقت ہے، یہ ڈرامہ ایک سنیٹوریم کی دیواروں کے ساتھ کھلتا ہے جو ایک ڈاکٹر کے طور پر غیر متزلزل عزم کے ساتھ قواعد و ضوابط کی پابندی کو برقرار رکھتا ہے، ایک منحرف خاتون مریضہ اپنے حالات سے نبردآزما ہوتی ہے، اپنی آتش فطرت میں چھپے ایک نرم اور شرارتی جوہر سے پردہ اٹھاتی ہے، ان متضاد شخصیات کے درمیان باہمی کھیل اس دلچسپ داستان کا مرکز بناتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین