شوبز
تھرلر فلم 13 کا پریمیئر، روایتی سیریل کلر کہانی، زبردستی کی کامیڈی اورٹی وی رپورٹرز کی عامیانہ کردار نگاری کمزور پہلو
سسپنس اورتھرل سے بھرپور فلم 13 کے پریمیئر میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ دیگرنامورستارے شریک ہوئے،فلم 29ستمبرکو سینما گھر کی زینت بنے گی۔
ایک سیریل کلرپربنی سسپنس اورتھرل فلم 13کا پریمیئردی ارینا سینما طارق روڈ پرہوا،جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ شوبزسے تعلق رکھنے والے دیگرافراد شریک ہوئے۔
فلم 13میں ہمہ صفت اداکارعدنان شاہ ٹیپو سیریل کلرکا کرداراداکررہے ہیں جبکہ جداگانہ اداکاری کے لیے شہرت رکھنے والے اداکارمعراج سلیم پولیس آفیسرکا کرداراداکررہے ہیں۔
فلم کے ڈائریکٹرنبیل الرحمن سمیت پوری کا سٹ فلم کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں،ریڈ کارپٹ کے بعد پریمئیرکے شرکا کو فلم 13دکھائی گئی۔
فلم کی کہانی ہالی ووڈ اوربالی ووڈ میں بننے والی روایتی سیریل کلرزپربننے والی ایک فلم ہے،جس کے ابتدائی مناظرمیں ڈائریکٹرکی کافی گرفت رہی،مگربتدریج فلم کا ٹیمپو کمزوردکھائی دیا۔
فلم کے کچھ سنجیدہ مناظر میں بھی زبردستی کی کامیڈی دکھانے کی کوشش کی گئی،جو موقع ومحل کے اعتبارسے کسی طورپربھلی نہیں لگی۔
فلم کے اکثرمناظرمیں پاکستانی میڈیا ( ٹی وی) رپورٹر کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کوعامیانہ انداز میں پیش کیا گیا،جس نے حقیقت کے برعکس تاثرقائم کیا۔
اس بات میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ عدنان شاہ ٹیپو نے ایک نفسیاتی قاتل کی شکل میں اپنے کردارسے بھرپورانصاف کیا، فلم کی کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو،سلیم معراج کے علاوہ سدرہ کنول،عرفہ نبیل،تقی احمد اوروجاہت علی خان بھی نمایاں کردار ادار کر رہے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی