Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عید کے دوسرے روز کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Published

on

محکمہ موسمیات نے عید کے دوسرے روز کراچی میں گردوغباراورگرج چمک کےساتھ کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی،دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں آج سے 30جون تک درمیانی وموسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

حکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پنجاب اورشمال مشرقی بلوچستان میں جاری مون سون آج شام تا رات سندھ تک پھیلنے کا امکان ہے،کراچی اورحیدرآباد میں عید کے دوسرے روزگردوغبار اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے قبل بدھ اورجمعرات کو(عید کے پہلے)روزکراچی میں موسم گرم ومرطوب اورجذوی ابرآلود رہنے کے سبب رات اورصبح کے وقت ہلکی بارش اوربونداباندی کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے30جون کے درمیان قمبرشہدادکوٹ،دادو،جیکب آباد،شکارپور،گھوٹکی،سکھر،خیرپور،نوشہروفیروز،مٹیاری،لاڑکانہ،شہیدبے نظیرآباد،ٹنڈومحمد خان،ٹنڈوالہیار،میرپورخاص میں گرد وغباراورگرج چمک کے ساتھ درمیانی،تیزاورموسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین