Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

روٹھوں کو منانے کا وقت آ گیا، پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے اعتزاز، لطیف کھوسہ کو دعوت نامے ارسال

Published

on

پیپلز پارٹی قیادت نے ناراض دوستوں کو منانے کا فیصلہ کرلیا۔ 14 ستمبر کو لاہور میں ہونے والے سی ای سی اجلاس میں لطیف کھوسہ اور اعتزاز احسن کو دعوت نامہ ارسال کردیا گیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ کو دعوت نامے موصول ہو گئے ہیں،پی پی قیادت کی ہدایت پر اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ کو مدعو کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی پی قیادت سی ای سی میں اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ کی شرکت کی خواہشمند ہے،پی پی اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ سے آئینی و قانونی امور پر معاونت چاہتی ہے

آصف زرداری ، بلاول بھٹو سی ای سی اجلاس کی صدارت کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن نے سی ای سی میں شرکت بارے تاحال فیصلہ نہیں کیا، لطیف کھوسہ کی بزریعہ ویڈیو لنک پر سی ای سی میں شرکت کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سردار لطیف کھوسہ چودہ ستمبر کو اسلام آباد میں ہوں گے،لطیف کھوسہ بالمشافہ سی ای سی میں شرکت سے گریزاں ہیں، لطیف کھوسہ کو سی ای سی اجلاس میں بدمزگی کا خدشہ ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سی ای سی میں اعتزاز احسن کے ساتھ بدمزگی کا واقعہ پیش آیا تھا،آصف زرداری سی ای سی میں شرکت کیلئے جلد لاہور پہنچیں گے،پیپلزپارٹی کی قیادت سی ای سی کے بعد چند روز کیلئے لاہور میں قیام کرے گی۔

سی ای سی کو الیکشن کمیشن سے ملاقات پر بریفنگ دی جائے گی،سی ای سی میں ن لیگ کی پی پی مخالف بیان بازی معاملہ زیر غور آئے گا،حلقہ بندیوں کے باعث الیکشن میں ممکنہ تاخیر کے معاملہ پر غور ہو گا،سی ای سی الیکشن حکمت عملی، مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے رابطوں سمیت مختلف آپشنز پر غور ہو گا،الیکشن سے قبل عوامی رابطہ مہم  کیلئے حکمت عملی طے ہو گی،مرکزی مجلس عاملہ میں اے پی سی بلانے کی تجویز زیرغور آئے گی،لاہور میں سی ای سی کا مقصد پنجاب میں پارٹی فعال کرنا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین