Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

حکومت کس کو دینی ہے، فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، وزیراعظم انوار کاکڑ

Published

on

Those who are being court-martialed should be asked why they mislead the parliament on negotiations with the Taliban. Anwar Haq Kakar

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خواہش ہے حکومت سازی کا عمل جلد مکمل ہو،اب تک کے نتائج کے مطابق ایک مخلوط حکومت بنتی نظر آرہی ہے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ترکی کے نیوز ٹی وی ٹی آر ٹی ورلڈ کے پروگرام دی نیوز میکرز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت کس کو دینی ہے،سادہ اکثریت جو بھی ظاہر کرے گا، وہ حکومت بنائےگا۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی بنیادی  ذمہ داری عوام کا تحفظ اور سلامتی ہے،ملک کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے،دہشت گردی کی کارروائی روکنے کا مؤثر طریقہ مواصلاتی ذرائع کو منقطع کرنا ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ عوام نے پرامن طریقےسےاپنے ووٹ کا حق استعمال کیا،2صوبوں میں دہشت گردی کے واقعات کے باوجود ووٹ ڈالنے کا تناسب بہت اچھا رہا،غیر معمولی حالات میں بڑی تعداد کا انتخابی عمل میں حصہ لینا جمہوریت کی مضبوطی کاعکاس ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں میں جمہوری عمل ضروری ہے،عدالتی فیصلے نے یہ واضح کردیا کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوری عمل سے گزرنا ہوگا،عدالتی فیصلے کے نتیجے میں ملک میں جمہوریت مزید فعال اور مضبوط ہوگی،خواہش ہے حکومت سازی کا عمل جلد مکمل ہو،اب تک کے نتائج کے مطابق ایک مخلوط حکومت بنتی نظر آرہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین