پاکستان
پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کا آج 72 واں یوم شہادت
تحریک آزادی کے مرکزی رہنما اورپاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کا 72 واں یوم شہادت آج(پیر)منایا جارہا ہے۔
خان لیاقت علی خان نے سن 1896اٹھارہ میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے،سن 1918میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا،بعدازاں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سےقانون کی ڈگری حاصل کی۔
لیاقت علی خان کو زمانہ طالب علمی سے ہی برصغیر کے مسلمانوں کی دگرگوں حالات کا اندازہ تھ،یہی وجہ تھی کہ انھوں نے سن 1923 میں عملی طورپر سیاست کے میدان میں قدم رکھا،اورمسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔
یوں انھوں نے قائد اعظم کا دست راست بن کرمسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کی جدوجہد کے دوران شب وروز کام کیا، قائدملت لیاقت علی خان کوپاکستان کی سیاسی تاریخ کے بنیادی کردار کی حیثیت حاصل ہے۔
ان کا شمار پاکستان کے صف اول کے رہنماؤں اور معماران وطن میں ہوتا ہے،تحریک آزادی کے دوران لیاقت علی خان قدم قدم پر قائداعظم کے ساتھ رہے ان ہی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں 14 اگست سن 1947 کو دنیا کے نقشے پر ایک نیا ملک پاکستان کے نام سے معرض وجود میں آیا۔
قائداعظم کے انتقال کے بعد لیاقت علی خان نے انتہائی تدبر سے نومولود مملکت کے فرائض انجام دیے،ایک موقع پر بھارت کی جانب سے جارحیت کے جواب میں خان لیاقت علی خان نے قوم کا حوصلہ بلند کرنے کےلیے ہوامیں مکا لہرایا،جس کو دیکھ کر دشمن کے ارادے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔
16اکتوبرسن 1951 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران سید اکبرنامی شخص نے لیاقت علی خان پر گولیاں چلادیں،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انھوں نے جام شہادت نوش کرلیا تھا،انہیں قائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی