Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

چین کے صدر کو بتا دیا آپ کی معیشت مغرب کے سرمائے پر چلتی ہے، محتاط رہیں، صدر بائیڈن

Published

on

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جب صدر شی جن پنگ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی تو اس کے بعد میں نے ان سے کہا تھا کہ محتاط رہیں، چین کا انحصار مغربی سرمایہ کاری پر ہے۔ میں نے کہا یہ دھمکی نہیں، یہ ایک آبزرویشن ہے۔

امریکی ٹی وی سی این این سے انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ میں نے صدر شی جن پنگ سے کہا کہ جب سے روس نے یوکرین پر حملہ کیا ہے، 600 امریکی کمپنیوں نے روس سے کاروبار سیٹ کر سرمایہ نکال لیا، آپ نے خود مجھے بتایا کہ آپ کی معیشت یورپ اور امریکا سے سرمایہ کاری پر انحصار کرتی ہے،اس لیے محتاط رہیں، بہت محتاط رہیں۔

صدر پیوٹن اور صدر شی جن پنگ نے مارچ میں ملاقات کی تھی اور چین اور روس کے درمیان گرمجوش دوستی کی بات کے ساتھ مغرب پر کڑی تنقید کی تھی۔

امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان قومی سلامتی معاملات، تائیوان، یوکرین جنگ، چین کی ٹیکنالوجی پر امریکی پابندیوں اور چین کی صنعتی پالیسیوں کے ایشوز اہمیت کے حامل ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ جینیٹ ییلن اس وقت بیجنگ کے دورے پر ہیں۔

امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ ان کی بات پر چین کے صدر کا ردعمل کیا تھا؟ اس پر صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ سنتے رہے، انہوں نے اس پرب حث نہیں کی، اگر آپ غور کریں تو اس کے بعد چین روس کے زیادہ حق میں نہیں گیا۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ ہم مل کر کام کر سکتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین