Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

کل ہماری حکومت ختم ہوجائے گی، اقتدار نگران حکومت کو سونپ دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کل ( بدھ کو) ہماری حکومت ختم ہوجائے گی آئینی تقاضے کے مطابق اقتدار نگران حکومت کے حوالے کردیں گے۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں شہدا کے اہلخانہ اور غازیوں کے اعزاز میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عظیم اور پروقار تقریب میں شہدا کے خاندانوں اور غازیوں سے ملاقات پر فخر  ہے، شہدا اور ان کے عزیز واقارب نے ملک کی دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دیں جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی، پاکستان کے وجود میں آنے سے آج تک قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے،شہدا نے موت کے  منہ میں آنکھیں ڈال  کر جرات مندی اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا،آج پاکستان کو قائم ہوئے76سال ہونے کو ہیں، پاکستان کو محفوط بنانے کے لیے شہدا اور غازیوں کی قربانیاں قیامت تک یاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہدا اور غازیوں نے اپنی قربانیوں سے جو راستہ متعین کیا اس پر چلنا ہے، قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی،پاکستان ایک جوہری طاقت ہے دشمن ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ  دنیا میں عزت و وقار سے چلنے کے مزید اور بھی تقاضے ہیں،شرط اول یہ ہے کہ ہمیں غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنانے میں ہے، وسائل کی بندر بانٹ کی بجائے وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے ایک نظام پر متفق ہونا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشکل ترین حالات سے نکل آیا ہے،ہم سب نے دوبارہ مل کر پاکستان کی تعمیر کرنی ہے،کل ہماری حکومت کی مدت ختم ہوجائیگی، آئینی تقاضے کے مطابق اقتدار نگران حکومت کے حوالے کردیں گے،پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ایک جامع مربوط نظام وجود میں آچکا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین