Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

طورخم بارڈر 10 دن بعد کھل گیا، 31 مارچ تک ویزا ، پاسپورٹ کی شرط میں نرمی

Published

on

Bilateral firing on the Torkham border has stopped, trade has been restored

پاک افغان طورخم بارڈر  پر 10روز بعد تجارتی سرگرمیاں بحال ہو گئیں،پاک افغان حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد دونوں طرف سے ڈرائیور 31 مارچ تک بغیر ویزہ اور پاسپورٹ سرحد پار کرسکیں گے۔

کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر کھولنے فیصلہ پشاور میں افغان قونصلر جنرل اور پاکستانی حکام کے درمیان طے پایا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ کارگو گاڑیوں کے لئے سفری دستاویزات کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا تھا، جس پر 13 جنوری کو عمل درآمد شروع ہوا تو افغان حکام نے تجارت کے لئے سرحد بند کردی تھی۔

بارڈر کھلنے کے بعد دونوں ممالک کی مال بردار گاڑیاں کسٹم کلیئرنس کے بعدپاکستان اور افغانستان میں داخل ہوگئیں۔

اس سے پہلے افغان میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان نے افڈانستان کے ساتھ  5 سرحدی کراسنگ میں چار کراسنگز بند کردی ہیں اور ایسا پہلی بار ہوا ہے۔

طورخم بارڈر پوائنٹ پاکستان اور لینڈ لاک افغانستان کے درمیان مسافروں اور سامان کی آمدورفت کا اہم مقام ہے۔

2,600 کلومیٹر (1,615 میل) سرحد سے جڑے تنازعات کئی دہائیوں سے پڑوسیوں کے درمیان تنازعہ کی وجہ بنے ہوئے ہیں۔

پاکستان کو مسائل کا سامنا رہا ہے، اور حال ہی میں آرمی چیف نے اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف کارروائی کے ذریعے معیشت کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین