Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور میں طوفانی بارش،واسا ناکام، حادثات میں دو شہری ہلاک، درجنوں زخمی

Published

on

رات بھر شدید بارش کے بعد صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقے تالاب اور انڈر پاسز ندی نالوں میں تبدیل ہو گئے۔ اہم مقامات میں سے پیشتر سے بارش کے 8 گھنٹے گزرنے کے باوجود پانی نہ نکالا جا سکا۔

مال روڈ ،گلبرگ، کینال روڈ ، سمن آباد ،رحمن پورہ، ڈیفنس ہائوسنگ، ماڈل ٹائون ،رائیونڈ روڈ سے ملحقہ علاقے ، ملتان چونگی ،ملتاروڈ سمیت اندرون شہر کے بیرونی جانب بارش کے پانی نے سڑکوں کو تالابوں میں تبدیل کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر ہائوسنگ کے نوٹس لے لئے،محسن نقوی نے رپورٹ طلب کر لی ،سید علی ظفر نے شہر کو فوری کلئیر کرکے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے مختلف ٹریف حادثات میں دو افراد جان سےگئے ۔ایک مکان کی چھت زمیں بوس ہونے سے ایک خاتون دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ،جبکہ ایک زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔

واسا حکام کے مطابق انہوں نے عملہ کو ریڈالرٹ کیا ہوا تھا تاہم بارش انتہائی زیادہ ہونے کیوجہ سے کام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سب سے زیادہ بارش ائرپورٹ 260 ملی میٹر ،دوسرے پر لکشمی چوک 256،تیسرے پر اندرون شہر پانی والا تالاب254 مزنگ چونگی 252ملی میٹر گلشن راوی میں236 نشتر ٹائون میں 231 اقبال ٹائون میں 212تاج پورہ 191جوہر ٹائون میں 176اور جیل روڈ پر 171 مغلپورہ 160 چوک نا خدا 153 گلبرگ 142فرخا آباد 140سمن آباد 125جبکہ اپر مال پر 121 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے ہی تمام واسا عملہ افسران کے ہمراہ سڑکوں پر کام میں جتا ہوا ہے اور کلئیرنس آپریشن کیا جارہا ہے اور جلد ہی اس کو مکمل کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ہاؤسنگ بھی رات سے ہی تمام صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں، بارش کے باعث ہسپتالوں جن میں جناح، جنرل، شیخ زید ، گنگا رام آئوٹ ڈور سائیڈ ، اور دیگر کئی پرائیوٹ ہسپتالوں کے باہر پانج جمع ہو گیا ۔

جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،اس کے علاوہ سبزہ زار ،سمن آباد ،گلبرگ ، ڈیفنس ،مال روڈ ، ایم ایم عالم روڈ ،لبرٹی گول چکر ،کلمہ چوک انڈر پاس ، جنرل ہسپتال روڈ ،ملتان روڈ سمیت درجنوں علاقے اور سینکڑوں گلیاں محلے زیر آب آگئے ۔

ان تمام معاملات پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ۔

لاہور میں بارش کے باعث مختلف مقامات پر شہریوں کو حادثات بھی پیش آئے۔ ایک حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار محمد مبشر، دھرم پورہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے رکشہ سے ٹکرانے کی وجہ سے  ہلاک ہو گیا۔

گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جمیل  کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ حادثات کا شکار ہونے ولے 21 افراد کو ہسپتالوں میں پہنچایا گیا، جبکہ ٹائون شپ کے علاقہ میں بجلی کی تاروں سے دو افراد کو کرنٹ لگا جس سے وہ شدید زخمی ہوئے ۔

فیروز پور روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے 50سالہ جان محمد ،47سالہ بشرہ ،4سالہ الیزہ اور 6سالہ فلک شیر زخمی ہو گئے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین