Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، سڑکیں، انڈرپاس پانی سے بھر گئے، گاڑیاں بہہ گئیں، پروازیں منسوخ

Published

on

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کاسلسلہ جاری ہے ۔ طوفانی بارشوں سے شہروں کی اہم شاہراہیں اور انڈر پاس پانی سے بھر گئے ہیں درجنوں گاڑیاں بھی پانی میں بہہ گئیں ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض سمیت الخرج،القصیم،بریدہ،دمام و دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے بارش کا پانی کاروباری مراکز میں داخل ہوگیا ہے۔

شہروں کی اہم شاہراہیں اور انڈر پاس پانی سے بھر گئے ہیں موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے درجنوں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں ہیں،جبکہ شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

شدید بارشوں کے سبب کئی پروازیں منسوخ جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند رہے محکمہ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر اور صحرائی وادیوں میں جانے سے منع کر دیا۔

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز تک موسم غیر یقینی رہے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین