ٹاپ سٹوریز
توشہ خانہ کیس: عمران خان کو 3 سال قید، ایک لاکھ جرمانہ، گرفتار کر لیا گیا
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں تین سال کی سزا سنائے جانے کے بعد گرفتار کرلیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جارہا ہے، اسلام آباد میں انتظامیہ کی طرف سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے اجحتاج پر پابندی عائد کردی گئی۔
اس سے پہلے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر الزامات درست ثابت ہوتی ہیں ان کو تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم نے الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں،ملزم کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے، فیصلے کی کاپی آئی جی اسلام آباد کو عملدرآمد کیلئے بھجوائی جائے۔
اس سے پہلے توشہ خانہ ریفرنس میں 10:30 بجے جب تیسری بار آج عدالت لگی تو عمران خان کی وکلا ٹیم کی جانب سے وکیل خالد یوسف پیش ہوئے اور کہا کہ عمران خان کی لیگل ٹیم کے مرکزی وکیل خواجہ حارث اس وقت ایک دوسرے کیس میں مصروف ہیں اس لیے پیش نہ ہو سکے۔
ضلعی عدالت کے جج دلاور نے وکیل خالد یوسف کو مخاطب کر کے کہا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان کو فیئر ٹرائل کا موقع دیا جائے اس لیے ان کو بار بار مہلت دے رہے ہیں۔ تاہم 12 بجے بھی اگر وکلا پیش نہ ہوئے تو ہم فیصلہ سنا دیں گے
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی