Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خواجہ سراؤں کا کھاریاں تھانے پر پتھراؤ توڑ پھوڑ، جی ٹی روڈ بند کردی

Published

on

گجرات میں خواجہ سرا پر پولیس کے تشدد کے خلاف خواجہ سراؤں نے تھانہ صدر کھاریاں پر پتھراؤ کیا۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا زبردستی تھانے میں گھس آئے، فرنیچر باہر نکال دیا اور پھر جی ٹی روڈ کھاریاں بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دے دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب پولیس نے خواجہ سراؤں کو رات بھر بلاوجہ حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

اس معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا پر تشدد کی تفتیش کریں گے اور جرم ثابت ہونے پر اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین