دنیا
ٹرمپ کی اپنی اہلیہ میلانیا سے حیرت انگیز فرمائش
آسٹریلوی ارب پتی انتھونی پریٹ کے مطابق، جو آسٹریلین نیٹ ورک 9 ناؤ نے شائع کیا، امریکا کے سابق صدر نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ سے کہا کہ وہ بکنی میں ان کی رہائش گاہ مار-ا-لاگو، فلوریڈا میں گھومیں تاکہ باقی تمام لوگ دیکھ سکیں کہ وہ کیا مس کر رہے ہیں۔
یہ انکشاف دی سڈنی مارننگ ہیرالڈ، دی ایج، اور 60 منٹس آسٹریلیا نے ایک تحقیق میں ہوا، اور اس پروگرام میں ارب پتی انتھونی پریٹ کی آڈیو ریکارڈنگز پیش کی گئیں جس میں مسٹر ٹرمپ کے ساتھ ان کی بات چیت اور ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایک ملٹی نیشنل پیپر اور پیکیجنگ کمپنی کے سربراہ مسٹر پریٹ نے سابق صدر کے ساتھ اپنا تعلق استوار کرنا جاری رکھا، جو اس وقت شروع ہوا جب اس وقت بھی عہدے پر تھے اوران کی 2020 کی صدارتی مہم کے دوران بھی۔
نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، مسٹر پریٹ سے بعد میں خصوصی کونسل جیک اسمتھ کے دفتر کے تفتیش کاروں نے پوچھ گچھ کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی 2021 میں وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے بعد خفیہ مواد کے غلط استعمال کے معاملے میں پریٹ کو ممکنہ گواہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ مسٹر پریٹ نے ان باتوں سے استغاثہ کو آگاہ کیا یا وہ خود ریکارڈنگ سے آگاہ ہیں۔
مسٹر پریٹ نے ٹیپ میں انکشاف کیا کہ سابق صدر نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ وہ مار-اے-لاگو میں بکنی پہنیں تاکہ دوسرے مردوں کو رشک آئے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ نے اس وقت کی خاتون اول سے کہا کہ وہ اپنے سوئمنگ سوٹ میں پول کے ارد گرد چہل قدمی کریں "تاکہ باقی تمام لوگ یہ دیکھ سکیں کہ وہ کیا مس کر رہے ہیں۔” تاہم، میلانیا نے جوابی حملہ کیا اور کہا، "میں ایسا کروں گی جب آپ بھی بکنی میں میرے ساتھ گھومتے پھرتے نظر آئیں گے۔
مسٹر ٹرمپ نے آسٹریلوی ارب پتی کے ساتھ اپنے تعلقات کا دفاع کرتے ہوئے کہا، "وہ ملک کے سب سے کامیاب کلب مار-اے-لاگو کے رکن ہیں اور ایک دوست ملک سے ہیں، جو ہمارے عظیم اتحادیوں میں سے ایک ہے۔ اسے اچھی طرح جانتے ہیں لیکن وہ ایک اچھے انسان لگتے ہیں، انہوں نے اوہائیو میں ایک فیکٹری لگائی اور امریکا میں ملازمت کے مواقع پیدا کئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی