Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

خواتین

ترکی کے مرکزی بینک کی نئی گورنر حفیظہ غائی ارکان کون ہیں؟

Published

on

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ملک کے مرکزی بینک کی پہلی خاتون سربراہ مقرر کی ہیں، حفیظہ غائی ارکان، شہاب قفجی اوغلو کی جگہ لیں گی۔

حفیظہ غائی ارکان کے تقرر سے اشارہ ملتا ہے کہ صدر اردوان اب ملک کی مانیٹری پالیسی کو زیادہ روایتی طریقے سے چلانے کی جانب مائل ہیں۔

حفیظہ غائی ارکان استنبول یونیورسٹی کی گریجویٹ اور پرنسٹن یونیورسٹی سے فنانشل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ ہیں۔

حفیظہ غائی ارکان اس سے پہلے بھی نمایاں عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں، وہ گولڈ مین سیکس بینک، سان فرانسسکو کے فرسٹ ری پبلک بینک میں کام کرچکی ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ حفیظہ غائی ارکان کا تقرر مارکیٹس کے لیے پیغام ہے کہ مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے کم شرح سود کی پالیسی ترک کردی گئی ہے اور معاشی پالیسیاں معمول کے مطابق چلائی جائیں گی۔

حفیظہ غائی ارکان کی کامیابنی کا دار ومدار اس بات پر ہے کہ وہ کس قدر بااختیار بنائی جاتی ہیں کیونکہ ان سے پہلے گورنر شہاب قفجی اوغلو، صدر سے براہ راست ہدایات لیتے تھے۔

پچھلے گورنر شرح سود کو بتدریج کم کر کے 19 فیصد سے 8.5 فیصد پر لے آئے تھے،صدر اردوان نے پچھلے ہفتے نئی کابینہ کا اعلان کیا، کابینہ میں وزیر خزانہ، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے طور پر نئے چہرے لائے گئے۔

کابینہ کے اعلان سے پہلے ہی محمد شیمشک کے وزیر خزانہ بنائے جانے کی قیاس آرائی ہو رہی تھی جو بین الاقوامی سطح پر ایک معروف اور باوقار بینکر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

دو بینکاروں کے تقرر کے بعد اب شرح سود میں اضافہ متوقع ہے،وزیر خزانہ محمد شیمشک کا کہنا ہے کہ میکرواکنامک استحکام ان کی ترجیح ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین