Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے شدید ہنگامے کے دوران دو اہم بل منظور، سپیکر کو سکیورٹی طلب کرنا پڑگئی

مسودہ قانون ترمیم سرکاری ملازمین پنجاب 2024ء اور مسودہ قانون اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا کنٹرول پنجاب 2024ء منظور کئے گئے

Published

on

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب اسمبلی سکیورٹی ایوان میں طلب کر لی گئی۔پنجاب اسمبلی سکیورٹی نے سپیکر ڈائس کے گرد گھیرا ڈال لیا،ایوان میں کسی کو بھی سپیکر ڈائس کی جانب سے روک دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں مسودہ قانون اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا کنٹرول پنجاب 2024ء بل ایوان سے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں حکومت نے مسودہ قانون ترمیم سرکاری ملازمین پنجاب 2024ء منظور کر لیا۔۔بل ایوان میں پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیش کیا، بل اپوزیشن کی نعرے بازی کے دوران کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔

قائم مقام سپیکر ظہیر چنڑ اپوزیشن ارکان کو اپنی سیٹوں پر بیٹھنے کی ہدایت کرتے رہے، اپوزیشن ارکان نے سیٹوں پر بیٹھنے سے انکار کردیا، رانا آفتاب احمد، خیال احمد کاسترو، اعجاز شفیع بھی مطالبات کےلئے ظہیر چنڑ سے گفتگو کرتے رہے، قائم مقام سپیکر ظہیر چنڑ ایوان کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے۔

اپوزیشن مسلسل شور شرابا کرتی رہی،قائمقام سپیکر ظہیر چنڑ نے بل پاس ہوتے ہی کرسی پینل آف چئیرپرسن سعید اکبر نوانی کے حوالے کردی۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین