تازہ ترین
اڈیالہ جیل میں تمام قیدیوں اور حوالاتیوں کی ملاقاتوں پر دو ہفتے کی پابندی، سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کے اقدامات
محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل میں دو ہفتوں کیلئے قیدیوں و حوالاتیوں کی ملاقاتوں اورجیل وزٹس پر پابندی عائد کر دی۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی ملک دشمن ریاست مخالف عناصر اور دہشتگرد گروپوں کی جانب سے جیل کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات و خدشہ کے پیش نظر عائد کی گئی۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کو احکامات جاری کردیئے، محکمہ داخلہ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلیجنس ایجنسیز نے اڈیالہ جیل کے حوالے سے تھریٹ الرٹ سے آگاہ کیا ہے۔ انٹرنل سیکورٹی ونگ محکمہ داخلہ پنجاب نے رپورٹس کی روشنی میں اگاہ کیا ہے کہ ریاست مخالف دہشت گروپ جنہیں ملک دشمنوں کی حمایت حاصل ہے ملک بھر میں افراتفری پھیلانے کے لیے سینٹرل جیل اڈیالہ کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں،کسی بھی سانحہ سے بچنے کیلئے ضروری اقدامات کی اشد ضرورت ہے،لہذا سینٹرل جیل اڈیالہ میں تمام قیدیوں و حوالتیوں سے ملاقاتوں و وزٹس پر دو ہفتے تک کے لیے پابندی عائد کی جارہی ہے۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ سپیشل برانچ ،انٹیلجنس بیورو اور محکمہ جیل خانہ جات کے عملے کے زریعے جیل کے اندر 13 مارچ کو سیکورٹی سروے (سرچ آپریشن) کرایا جائے،بم ڈسپوزل سکواڈ کی بی ڈی ٹیم سے بھی جیل کے اندر اور گرد نواح میں سکریننگ کرے۔
محکمہ داخلہ نے جیل کی باؤنڈری وال پر خاردار تار لگانے کا بھی حکم دیا ہے اور جیل کے اندر بھی سپاٹ چیکنگ کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل میں کام کرنے والے سرکاری ٹھیکداروں و عملے کی سیکورٹی کلیرنس کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے پولیس، رینجرز کے زریعے فرضی ہنگامی مشقیں اور کلیرنس آپریشن کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے احکامات پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد جاوید وڑائچ کو احکامات جاری کردیے۔
اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی,سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت وفاقی وزراء اور ہائی پروفائل اسیران بھی موجود ہیں۔
جیل کے باہر سے گزشتہ ہفتے پولیس اور سی ٹی ڈی نے تین افغان دہشتگردون کو گولہ بارود و جیل کے نقشے کے سمیت گرفتار کیا تھا۔
جیل کے سرکاری نمبروں پر دو مرتبہ جیل کو نشانہ بنانے کے حوالے سے دھمکی آمیز کالز بھی مل چکی ہیں جسکا مقدمہ بھی درج ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی