Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

روس کے ساتھ جنگ کے 19 ویں مہینے میں یوکرین کے وزیر دفاع برطرف

Published

on

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے ساتھ جنگ کے 19ویں مہینے میں "نئے طریقوں” کی ضرورت کا جواز بناتے ہوئے اپنے وزیر دفاع کو برطرف کر دیا ہے۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ جنگ کے 550 دن گزر چکے ہیں، میں نے اولیسکی رزنیکوف کو تبدیل کرے کا فیصلہ کیا ہے، پارلیمنٹ کو اس ہفتے فیصلہ کرنے کو کہا جائے گا۔

صدر نے یوکرین کے سابق عوامی نائب رستم عمروف کو نیا وزیر دفاع نامزد کیا۔

زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کی پارلیمنٹ اس شخص کو اچھی طرح جانتی ہے، اور مسٹر عمروف کو کسی اضافی تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ میں توقع کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ اس امیدوار کی حمایت کرے گی۔

وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر سوانح عمری کے مطابق، رزنیکوف نومبر 2021 سے وزیر دفاع کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اس سے قبل وہ نائب وزیر اعظم جیسے دیگر حکومتی عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ان کی برطرفی یوکرین کی وزارت دفاع میں بدعنوانی کے متعدد اسکینڈلز کے تناظر میں عمل میں آئی ہے۔

زیلنسکی نے سال کے آغاز میں دفاعی سپلائی کی خریداری سے منسلک ایک اسکینڈل پر کئی سینئر حکام کو برطرف کر دیا تھا۔ ملک کے نائب وزیر دفاع نے بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے کے بعد استعفیٰ دیا، پھر اگست میں، زیلنسکی نے متعدد مجرمانہ کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے علاقائی فوجی بھرتی مراکز کے انچارج تمام اہلکاروں کو برطرف کیا۔

اگرچہ ریزنیکوف کو ان میں سے کسی بھی اسکینڈل میں ملوث نہیں کیا گیا ہے، لیکن پھر بھی انہیں ان حکام سے جڑے رہنے کی وجہ نقصان کا ذمہ دار سمجھا گیا ہے۔

زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کی حکومت میں بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا کیف کی نیٹو اور یورپی یونین میں طویل انتظار کی رکنیت حاصل کرنے کے امکانات کے لیے اہم ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی 2021 کی رپورٹ کے مطابق یوکرین روس کے بعد یورپ کا دوسرا سب سے کرپٹ ملک ہے۔ عالمی سطح پر، یہ 180 ممالک میں 122 ویں نمبر پر ہے۔

زیلنسکی کا حکومت کو بدعنوانی سے نجات دلانے کا وعدہ 2019 میں ان کے تیزی سے اقتدار میں آنے کی ایک وجہ تھی۔ ایک سابق کامیڈین جس نے ایک ہٹ ٹی وی شو میں یوکرین کے صدر کا کردار ادا کیا، زیلنسکی کا اپنے انتخاب کے وقت سیاسی تجربہ صفر تھا – لیکن وہ کامیاب رہے کیونکہ قوم کرپشن سے بیزار تھی اور اس کا خاتمہ چاہتی تھی۔

یوکرین گزشتہ سال باضابطہ طور پر یورپی یونین کی امیدوار ریاست بن گیا تھا، لیکن برسلز نے واضح کر دیا ہے کہ اگر کیف مکمل رکن بننا چاہتا ہے تو بدعنوانی کے خلاف لڑائی کو تیز کرنا ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین