Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

عمر ایوب نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

مجھے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر بھی نامزد کیا گیا، دونوں عہدے پوری توجہ کے متقاضی ہیں

Published

on

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

عمر ایوب نے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ پی ٹی آئی کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

عمر ایوب نے سیکریٹری استعفیٰ ٹوئٹ کردیا۔ عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے نام خط تحریر کیا۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مئی 2023 سے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دینا باعث اعزاز رہا، بےحد مشکور ہوں کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات کا موقع دیا گیا۔

عمر ایوب نے مزید لکھا ہے کہ شاندار سپورٹ پر سینیٹر شبلی فراز، کورکمیٹی اور تنظیمی ممبران کا شکرگزار ہوں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتا، مجھے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر بھی نامزد کیا گیا، دونوں عہدے پوری توجہ کے متقاضی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے نام استعفےکے متن میں عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پارٹی ڈھانچے کو منظم کرنے کےلیے سیکریٹری جنرل کا عہدہ کسی اور کو دیاجائے، سیکریٹری جنرل اور چیئرمین سینٹرل فنانس بورڈ پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، کارکن کی حیثیت سے پی ٹی آئی کےلیے کام کرتا رہوں گا۔

عمر ایوب کے استعفے پر 22 جون 2024 کی تاریخ درج ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین