کھیل
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں عمر گل کے بھتیجے عباس آفریدی کا ڈیبیو
فاسٹ بولر عباس آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیےکھیلنا اعزاز کی بات ہے۔
عباس آفریدی نے آکلینڈ میں میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلے، میرا خواب تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلوں اور وہ دن آگیا۔
اُنہوں نے فاسٹ بولنگ کوچ عمر گل سے ڈیبیو کیپ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی یہ چاہتا تھا کہ ڈیبیو کیپ اپنے چچا سے لوں۔ میری خواہش ہے کہ عمر گل نے جیسی بولنگ پاکستان کے لیے کی، اسی طرح بولنگ کروں۔
بولنگ کوچ عمر گل نے اپنے بھتیجے عباس آفریدی کے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ڈیبیو پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فیملی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اسٹار کے لیے کھیلے کیونکہ گرین کیپ پر موجود اسٹار کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔
عمر گل نے عباس آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کرنا جس طرح ڈومیسٹک میں پرفارم کیا اب بھی اسی طرح کی کارکردگی کو برقرار رکھنا اور پاکستان کے نام کو ہمیشہ اوپر رکھنا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال