پاکستان
عمر سرفراز چیمہ، یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری پر 8 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی
انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے تین مختلف مقدمات میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز اور سابق صوبائی وزرا سمیت دیگر ملزموں کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 8 اپریل کو طلب کر لیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے، شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے تین مقامات پر سماعت کی۔
پولیس نے عمر سرفراز چیمہ، یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ، سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزموں کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے سرسری سماعت کے بعد ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزموں کیخلاف فرد جرم عائد کی جائے گی۔
عدالت پہلے ہی تمام ملزموں کو مقدمات کے چالان کی نقول فراہم کر چکی ہیں اور فرد جرم عاٸد ہونے کے بعد ان تین مقدمات پر ٹرائل شروع ہوجائے گا۔
کنٹینر کو آگ لگانے کا مقدمہ نصیر آباد پولیس درج کیا ہے جبکہ شیر پاو پل پر اشتعال انگیز تقاریر اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات گلبرگ پولیس نے درج کیے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی