تازہ ترین
تحریک طالبان افغانستان کے پاکستان پر حملے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آ گئے
پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز پر حملوں کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ تحریک طالبان افغانستان کا سرغنہ دہشت گردوں کو پاکستانی پوسٹوں پر حملے کی ہدایات دے رہا ہے،ویڈیو میں ٹی ٹی اے کا کمانڈر دہشت گردوں کو بتارہا ہے کہ ہم پاکستان سے بدلہ لینے کیلئے تیار ہیں، یہ سب مجاہدین امیرالمومنین شیخ عباداللہ کے احکامات پر تیار ہیں۔
ٹی ٹی اے کی دہشت گردوں کے ساتھ ملکر پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ہوشربا ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغانستان کے علاقے ڈانگر الگد میں موجود تحریک طالبان افغانستان(ٹی ٹی اے) کا سرغنہ یحییٰ، حافظ گل بہادر گروپ کے دہشتگردوں کو ہدایات دے رہا ہے کہ آپ نے پاکستانی پوسٹوں پر حملہ کرنا ہے۔
ویڈیو میں ٹی ٹی اے کا کمانڈر دہشت گردوں کو بتا رہا ہے کہ ہم پاکستان سے بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں،منصوبے کے مطابق 6راکٹ چلانے والے ہوں گے اور 6ان کے معاونین،اسی طرح 2لیزر والے ہوں گے اور 2 ان کے ساتھ معاونین، جبکہ ایک سنائپر بھی ہو گا،
ٹی ٹی اے کمانڈر یحییٰ نے دہشتگردوں کو بتایا کہ یہ سب مجاہدین امیر المومنین شیخ عباداللہ کے احکامات پر تیار ہیں،ویڈیو میں خودکش بمبار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے،دہشتگرد پاکستان کیخلاف لڑنے پر رضامندی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔
ویڈیو میں پاکستان میں داخلے کیلئے تیار تشکیل کو ضابطہ سمجھانے اور زخمیوں کو پیچھے نہ چھوڑنے کی ہدایات بھی دی جا رہی ہیں۔
دہشتگرد گُل بہادر کی افغانستان میں موجودگی اور پاکستان مخالف منصوبہ بندی کے ناقابلِ تردید شواہد
پاکستان کی جانب سے افغان سرزمین پر قائم دہشتگرد ٹھکانوں پر حالیہ حملوں کے بعد ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جسمیں گل بہادر کے دہشتگردوں کو افغانستان میں قائم اپنی کمینگاہ سے پاکستان… pic.twitter.com/wKhC8dlvUa
— Eagle Eye (@zarrar_11PK) March 23, 2024
یہ و یڈیو اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ٹی ٹی اے پاک افغان سرحد سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اوردہشت گردوں کو پوری مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔
پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کرتا آ رہا ہے کہ کابل حکومت دہشتگردوں کو اپنی سر زمین استعمال نہ کرنے دے،
ویڈیو سے یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی پر افغان عبوری حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔یہ دہشتگردپاکستان کی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں جو افغان سرزمین کا مسلسل استعمال کر ر ہے ہیں۔
پاکستان نے افغانستان کے اندر ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں کی موجوددگی پر افغان عبوری حکومت کو با رہا اپنے سنگین تحفظات سے آگاہ کیا مگر کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہ ہو سکی۔
پاکستان نے افغان عبوری حکومت کو افغانستان سے دہشتگردی کے واضح ثبوت بھی فراہم کئے۔پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لئے افغان سرزمین کا بے دریغ استعمال عالمی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی