ٹاپ سٹوریز
آرمی ایکٹ کے تحت کسی ملزم کو متبادل جرم پر بھی سزا ہو سکتی ہے، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کرنل (ر) آزاد منہاس اور کرنل (ر)عنایت اللہ کی سزائیں برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کر دیں، عدالت نے قرار دیا کہ آرمی ایکٹ کے تحت کسی ملزم کو متبادل جرم پر بھی سزا ہوسکتی ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے 17 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، تفصیلی فیصلہ دو فوجی افسران کی حکومت گرانے کی سازش سے متعلق ایک اپیل پر جاری کیا گیا۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر ٹھوس شواہد موجود ہوں تو آرمی ایکٹ کے تحت کسی ملزم کو دوسرے جرم پر بھی سزا ہو سکتی ہے، ملٹری کورٹ کا ٹرائل بدنیتی پر مشتمل ہو تو ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ جائزہ لے سکتی ہے، کسی افسر کو پنشن و دیگر مراعات سروس کے بدلے دی جاری ہیں، سروس سے برطرف ہونے کی صورت میں پنشن سمیت دیگر مراعات واپس لی جاسکتی ہیں۔
فیلڈ کورٹ مارشل نے آزاد منہاس کو دو سال جبکہ عنایت اللّٰہ کو چار سال قید بامشقت اور ملازمت سے برطرفی کی سزا سنائی تھی۔
دونوں سابق فوجی افسران کیخلاف 1995 میں بینظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں کارروائی کی گئی تھی۔
15 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ جسٹس منیب اختر نے پڑھ کر سنایا، لاہور ہائیکورٹ سے درخواستیں مسترد ہونے کے بعد درخواست گزاروں نے 2016 میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی