Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

امریکی کانگریس کی قرارداد پاکستان کے انتخابی عمل کے بارے میں ادراک کے فقدان کی عکاس ہے، دفتر خارجہ

Published

on

The decision to recognize the Afghan government will not be made without regional partners, the Foreign Office spokesperson said

پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے منظور کی گئی قرارداد 901 ملک کی سیاسی صورتحال اور انتخابی عمل کے بارے میں ادراک کے فقدان کی عکاس ہے۔منگل کو امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے قرارداد کی منظوری کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بدھ کو اپنی بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے اس قرارداد کا نوٹس لیا ہے۔انہوں نے ریمارکس دیئے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس مخصوص قرارداد کا وقت اور سیاق و سباق ہمارے دو طرفہ تعلقات کی مثبت حرکیات کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہے اور یہ پاکستان کی سیاسی صورتحال اور انتخابی عمل کے بارے میں نامکمل تفہیم کو ظاہر کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان دنیا کی دوسری سب سے بڑی پارلیمانی جمہوریت اور مجموعی طور پر پانچویں بڑی جمہوریت کے طور پر اپنے قومی مفاد کے مطابق آئینی نظام ، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کی اقدار کا پابند ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی تعمیری بات چیت اور روابط پر یقین رکھتا ہے۔ اس لئے ایسی قراردادیں نہ تو تعمیری ہیں اور نہ ہی معروضی ہوتی ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ امریکی کانگریس پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون کردار ادا کرے گی اور دونوں عوام اور ممالک کےمفاد میں باہمی تعاون کے طریقوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین