Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

امریکی صدر کے بیٹے کا ٹیکس چوری کا اقبال جرم

Published

on

امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن جان بوجھ کر ٹیکس ادا نہ کرنے کے دو کرپشن الزامات میں اقبال جرم کے لیے تیار ہیں، ان کا اقبال جرم اس ڈیل کا حصہ ہے جس کے تحت انہیں ناجائز اسلحہ کے جرم میں سزا نہیں ہوگی۔

ہنٹر بائیڈن نے 1.5 ملین ڈالرز سے زیادہ انکم پر 2017 اور 2018 میں ٹیکس ادا نہیں کئے۔ ریپبلکن برسوں سے ہنٹر بائیڈن پر یوکرین اور چین میں اپنے معاملات میں ذاتی فائدے کے لیے اپنے والد کی سیاسی طاقت کا فائدہ اٹھانے کا الزام لگاتے رہے ہیں، حالانکہ ٹرمپ کے مقرر کردہ امریکی اٹارنی ڈیوڈ ویس کی تحقیقات میں کوئی ثبوت نہیں ملا تھا۔

ٹرمپ، جن پر نیویارک میں مبینہ طور پر ایک پورن سٹار کو دی گئی رقم کی ادائیگی کو چھپانے کے لیے کاروباری ریکارڈ میں ہیر پھیر کا الزام عائد کیا گیا تھا اور 2021 میں عہدہ چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویزات ساتھ لے جانے پر وفاقی فوجداری الزامات کا سامنا ہے، نے پراسیکیوٹرز کے ساتھ ہنٹر بائیڈن کے معاہدے پر تنقید کی ہے۔

ٹیکس کے الزامات میں 18 ماہ تک کی سزا ہو سکتی ہے، لیکن قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہنٹر بائیڈن کے جیل کا امکان نہیں ہے کیونکہ اس کی کوئی کریمنل ہسٹری نہیں ہے اور اس نے اپنے اعمال کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین