دنیا
2 سے 3 ارب ڈالر کے سی گارڈین ڈرونز کی خریداری کے لیے بھارت پر امریکی دباؤ، مودی کے دورہ میں حتمی مذاکرات
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی 22 جون کو امریکا کا سٹیٹ وزٹ کریں گے، مودی کے دورہ واشنگٹن سے پہلے بائیڈن انتظامیہ نئی دہلی پر زور دے رہی ہے کہ وہ امریکا سے مسلح ڈرونز کی خریداری کا معاہدہ فائنل کرے۔
بھارت ایک عرصہ سے امریکا سے ڈرونز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے لیکن 2 سے 3 ارب ڈالرز مالیت کے سی گارڈین ڈرونز کی خریداری میں بیوروکریٹک رکاوٹیں حائل میں ہیں۔
امریکا کے سفارتکاروں کو مودی کے دورہ واشنگٹن کے دوران اس معاہدے پر پیشرفت کی توقع ہے۔مودی کے دورہ واشنگٹن کی تاریخ طے ہونے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ، پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس کئی بار نئی دہلی سے کہہ چکے ہیں کہ 30 ایم کیو۔ 9 بی سی گارڈین ڈرونز کی خریداری کا معاہدہ فائنل کیا جائے۔
مودی اور بائیڈن ملاقات کے دوران اسلحہ اور فوجی گاڑیوں کی مشترکہ پیداوار کا معاملہ زیربحث آنے کا امکان ہے،وائٹ ہاؤس، پینٹاگون اور محکمہ خارجہ کے ترجمانوں نے اس معاملے پر تبصرے سے انکار کیا۔
چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے مقابلے کے لیے بائیڈن کی خارجہ پالیسی میں بھارت سے مضبوط اور گہرے تعلقات بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔بائیڈن انتظامیہ سکیورٹی اتحاد نہ ہونے کے باوجود بھارت کے ساتھ فوجی تعلقات کو اہمیت دے رہی ہے۔
نئی دہلی بڑی طاقتوں کے درمیان تنازعات میں غیرجانبداری کی پالیسی ظاہر کرتا ہے لیکن اس غیرجانبداری کی پالیسی سے بائیڈن انتظانیہ فرسٹریشن کا شکار ہے، بھارت کے روس کے ساتھ معاشی اور دفاعی تعلقوات بھی امریکا کے لیے پریشانی کا باعث ہیں۔
بیرون ملک سے اسلحہ خریداری کے لیے بھارت میں اس اسلحہ کی ضرورت کی ایک دستاویز تیار ہونا ہوتی ہے اور اس کے بعد لیٹر آف ریکوئسٹ تیار ہوتا ہے، یہ سب بیوروکریٹک رکاوٹیں اب تک درپیش ہیں۔
مودی کے دورہ واشنگٹن کی تیاری کے لیے بائیڈن کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیون بھارت کے دورے پر ہیں اور اس دورے کے دوران بھی اس معاملے پر بات ہوگی۔ روئٹرز کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع نے پچھلے ہفتے تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا،ڈرونز خریداری کے لیے ابتدائی طور پر تعداد 30 مقرر کی گئی تھی لیکن پطھلے ماہ یہ تعداد کم کرکے 18 کردی گئی، اس کے بعد بھی ڈرونز کی تعداد ابھی تک فائنل نہیں کی جا سکی۔
بھارت امریکا سے خریدے گئے اسلحہ کے پرزے مقامی طور پر تیار کرنے کا خواہشمند ہے اور بھارت کی یہ خواہش بھی معاملے کو پیچیدہ بنا رہی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی