دنیا
امریکی وزیر خزانہ 4 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئیں، پیشرفت کی کوئی امید نہیں، ماہرین
امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن چار روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئیں، دورے کا مقصد دنیا کی دو بڑے معیشتوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا ہے اگرچہ فریقین کو اس کی توقع کم ہے۔
بیجنگ اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کے لی میزید بات چیت چاہتا ہے تاہم دونوں ملکوں نے اقتصادی تعلقات میں بہتری کی بجائے قومی سلامتی کے اقدامات کو ترجیح بنایا ہوا ہے۔
چین کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خزانہ نے اپریل میں ایک خطاب میں امریکا اور اتحادیوں کی قومی سلامتی کو اقتصادی تعاون سے برتر بتایا تھا اس لیے اس دورے سے کوئی خاص توقعات وابستہ نہیں کی جا سکتیں۔
نانجنگ یونیورسٹی سے وابستہ انٹرنیشنل افیئرز کے پروفیسر ژو فینگ کا کہنا ہے کہ جینیٹ ییلن کا قومی سلامتی پر زور دینا اس بات کا عکاس ہے کہ امریکا اقتصادیات اور ٹیکنالوجی میں چین پر دباؤ کم نہیں کرے گا۔
جینٹ ییلن جو سرکاری طیارے کے ذریعے بیجنگ کے ایئرپورٹ پر اتریں، دورے کے دوران ماحولیاتی تبدیلی، وبائی امراض سے بچاؤ کی تیاری، قرضوں کے دباؤ پر بات کریں گی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جینٹ ییلن اس بات پر زور دیں گی امریکا دونوں ملکوں کو تجارتی طور پر الگ نہیں کرنا چاہتا تاہم امریکا کے قومی سلامتی امور کا تحفظ اس کا حق ہے۔
کسی بھی پیشرفت کی توقع نہ ہونے کے باوجود امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جینیٹ ییلن اقتصادی امور پر رابطے کھولنے پر زور دیں گی۔ روس کو مدد دینے کے سنگین نتائج سے خبردار کریں گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی