پاکستان
یو ایس ایڈ سندھ کے شعبہ تعلیم میں کچھ نئے منصوبے شامل کرے، وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست
وزیراعلیٰ سندھ سے امریکا کے قونصل جنرل مسٹر کونراڈ ٹریبل نے ملاقات کی، مراد علی شاہ نے یوایس ایڈ سندھ میں شعبہ تعلیم میں کچھ نئے منصوبے لانے کی درخواست کی۔
ملاقات میں یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر کیٹ سومونگسیری، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ بھی شریک تھے۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاوس کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امریکی قونصل جنرل سے کہا کہ یو ایس ایڈ سندھ میں شعبہ تعلیم میں کچھ نئے منصوبے لائے،سیلاب کے باعث بڑی تعداد میں اسکول عمارتیں متاثر ہوئی ہیں،چاہتے ہیں کہ یو ایس ایڈ اسکول کی عمارتوں کی تعمیر میں تعاون کرے،سیلاب نے سندھ میں 21 لاکھ گھر متاثر ہوئے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانچ ہزار گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے،حکومت نے محکمہ سوشل پروٹیکشن قائم کیا ہے،غذائی قلت کے منصوبے پر کام محکمہ سماجی بہبود نے شروع کردیا ہے۔
اجلاس میں یو ایس ایڈ پاکستان کی سربراہ نے وزیراعلیٰ کے شعبہ تعلیم میں دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ مدر چائلڈ نیوٹریشن پر سندھ میں کام کرنا چاہتے ہیں۔
مریکی قونصل جنرل نے کہا کہ گوگل کراچی میں ٹریفک مینجمنٹ پروگرام شروع کرنا چاہتی ہے،جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ حکومت گوگل سے بھرپور تعاون کرے گی۔
اجلاس میں طے ہوا کہ یو ایس ایڈ اور محکمہ پی اینڈ ڈی کا الگ اجلاس ہوگا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی