Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب میں کسی کی مدد کےبغیر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئے، عظمیٰ بخاری

Published

on

مسلم لیگ نون کی رہنما عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ ن پنجاب میں بغیر کسی مدد کے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہےجبکہ پاکستان قومی اسمبلی میں بھی ایک اکثریتی پارٹی ہے وفاق میں پاور شئیرنگ پر فیصلہ چند دنوں تک ہوجائے گا۔

ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے اگلے دن تمام آزاد امیدواروں کو بیرسٹر گوہر اپنے کھاتے میں ڈال کر وکٹری سپیچ کر رہے تھے، آزاد امیدواروں کو پارٹی نہیں کہا جاتا ۔آزاد امیدوار بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک فساد کو ایک کروڑ ستر لاکھ ووٹ پڑے ہیں جبکہ ساڑھے چار کروڑ تحریک فساد کیخلاف ووٹ پڑے ہیں، جن علاقوں میں مسلم لیگ ن جیتی وہاں شفاف الیکشن نہیں ہوئے اورجہاں تحریک فساد ہار گئی وہاں دھاندلی ہوئی ہے،الیکشن سے ایک روز قبل ویڈیوز اور آڈیوز سامنے آرہی تھی کہ کس طرح دھاندلی کرنی ہے۔

عظمی بخاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سکیورٹی معاملات کی وجہ سے موبائل ڈیٹا بند کیا جاتا ہے، مسلم لیگ ن ایک ذمہ دار پارٹی ہے، جھوٹ اور پراپیگنڈا پر یقین نہیں کرتی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین