Uncategorized
وجے سیتھوپتی پریس میٹ کے دوران جذباتی ہو گئے
آج تک کئی فلموں کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی،مجھے دیے گئے چیک باؤنس ہوئے
بھارت کے باصلاحیت اداکار وجے سیتھوپتی فلم مہاراجا کی پریس میٹ کے دوران جذباتی ہوگئے۔
تامل اسٹار وجے سیتھوپتی اپنے متنوع کرداروں کے باعث سنیما کے پردے پر زیادہ پسند کیے جاتے ہیں، ان کی اگلی فلم مہاراجا ہے، جو وجے سیتھوپتی کے مداحوں کے متاثر کرنے کےلیے تیار ہے۔
14 جون کو وجے سیتھوپتی کی فلم مہاراجا ریلیز ہورہی ہے، جو اداکار کی 50ویں فلم ہے، جس کی پروموشن میں وہ مصروف ہیں۔
فلم مہاراجا کی کاسٹ نے چنئی میں پریس میٹ کی، اس موقع پر وجے سیتھوپتی نے فلم کے ہدایت کار نیتلن سوامی ناتھن کے ساتھ اپنی 50ویں فلم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ فلمی سفر کے دوران کامیابی اور ناکامی کا تناسب برابر ہے، میرے انداز میں یہی درست تبصرہ ہے۔
وجے سیتھوپتی اپنی زندگی کے مشکل ترین دور کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے، انہوں نے کہا کہ مجھے آج تک کئی فلموں کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے دیے گئے چیک باؤنس ہوئے، میری تنخواہ روکے جانے سمیت کئی معاملات ہوئے، فلم نگری کا حصہ بننے سے پہلے میں نے اکاؤنٹنٹ کی نوکری کی۔
اداکار نے کہا کہ دبئی میں ملازمت ملنے کے بعد میں نے سوچا کہ اب تو زندگی بدل جائے گی، لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، مجھے اپنی فیملی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال