Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، گرباز پر جرمانہ، ہسارنگا پر پابندی بھی عائد

Published

on

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر افغانستان کے رحمان اللّٰہ گرباز پر جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا پر جرمانے کے ساتھ پابندی بھی عائد کردی گئی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکن کپتان وانندو ہسارنگا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پابندی اور جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

وانندر ہسارنگا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ 2.13 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔ ہسارنگا پر 24 مہینوں میں 5 ڈی میرٹ پوائنٹس ہونے پر پابندی عائد کی گئی۔

وانندو ہسارنگا کو 5 ڈی میرٹ پوائنٹس ہونے پر 2 انٹرنیشنل میچز کی پابندی لگا دی گئی۔ پابندی کے ساتھ ہسارنگا کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی کیا گیا۔

وانندو ہسارنگا نے میچ کے اختتام پر ایمپائر کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔

افغان کھلاڑی رحمان اللّٰہ گرباز کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق رحمان اللّٰہ گرباز کو ایمپائر کے فیصلے کو نہ ماننے پر جرمانہ کیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین