Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق پامال، امریکی کی اعلیٰ سفارتکار بھارت کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیں گی

Published

on

امریکا کی انڈرسیکرٹری سٹیٹ فار ڈیموکریشی اینڈ ہیومن رائٹس عذرا ضیا بھارت میں اظہار رائے کی آزادی، اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بھارت کا دروہ کریں گی اور سول سوسائٹی کے ارکان سے بھی ملیں گی۔ یہ دورہ مودی کی واشنگٹن یاترا کے بعد اس لیے بھی اہم ہے کہ مودی نے مذہبی اقلیتوں کے ساتھ کسی بھی قوسم کے ناروا سلوک کی تردید کی تھی۔

مودی کے دورہ واشنگٹن کے دوران ریڈ کارپٹ استقبال پر انسانی حقوق کے کارکنوں نے احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ مودی کی نگرانی میں مذہبی اقلیتوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کے دباؤ پر صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ انسانی حقوق سے متعلق مودی کے ساتھ بات کریں گے لیکن بھارتی حکومت یا حکمران جماعت پر کسی قسم کی تنقید نہیں کریں گے۔

امریکا کی انڈر سیکرٹری عذرا ضیا 8 سے 14 جولائی کے دورے کے دوران بنگلہ دیش بھی جائیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین