Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ووٹ ڈالنا انٹرنیٹ سے اہم ہے، پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں، سربراہ مبصر مشن

Published

on

دولت مشترکہ  مبصر گروپ کے اسلام آباد کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کے دورے کئے اور انتخابی عمل کاجائزہ لیا،کامن ویلتھ کے چیئرمین ڈاکٹر گڈ لک کی سربراہی میں 12 رکنی وفد نے پولنگ اسٹیشنز کادورہ کیا اور پرامن انتخابات کے عمل کو سراہا۔

میڈیا اسے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر گڈ لک نے کہا کہ انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے۔پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں، ووٹنگ کے عمل میں انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں۔

کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ نے کہا کہ انٹرنیٹ دریافت ہونے سے قبل ہم الیکشن کرا رہے تھے۔ رزلٹ بھیجتے وقت انٹرنیٹ بندش سے مسئلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ صبح 8 بجے سے پہلے ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین