Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو قومی سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا گیا

Published

on

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی کے بعد آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں قومی سلیکشن کمیٹی کے سب سے با اثر رکن وہاب ریاض کو فارغ کردیا گیا۔

وہاب ریاض، محسن نقوی کے ساتھ پنجاب حکومت میں وزیر کھیل بھی تھے۔ ورلڈ کپ میں وہ سینئر منیجر کی اضافی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

قومی سلیکشن کمیٹی سے عبدالرزاق کو بھی سبکدوش کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلال افضل ،محمد یوسف اور اسد شفیق سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں۔

پیرکی شب محسن نقوی نے لاہور میں کوچز جیسن گلسپی اور گیری کرسٹین سے ملاقات کی، بابر اعظم لاہور میں ہونے کے باوجود میٹنگ میں مدعو نہ تھے جس سے ان خدشات کو تقویت مل رہی ہے کہ بابر اعظم کپتانی بچانے میں ناکام رہیں گے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین