Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

مدیحہ امام کی شادی کے ساڑھے 5 ماہ بعد ولیمہ، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

Published

on

رواں سال مئی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی خوب رو اداکارہ اور میزبان مدیحہ امام اور ان کے شوہر موجی بسر نے شادی کے ساڑھے 5 ماہ بعد اب دعوتِ ولیمہ کا انعقاد کیا ہے جس کی تصاویر بھی شیئر کر دی ہیں۔

مدیحہ امام نے پہلے دیارِ غیر میں خاموشی سے شادی کی اور اب خاموشی سے ولیمہ بھی کر لیا، بعد ازاں تقریبات سے فارغ ہو کر سوشل میڈیا پر اعلان کیا اور تصاویر و ویڈیو بھی شیئر کر دیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے گزشتہ روز حال ہی میں ہونے والے اپنے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ ان کا ولیمہ 26 اکتوبر کو دبئی میں ہوا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں مدیحہ امام گلابی و گہرے سرخ رنگ کے لباس میں نظر آ رہی ہیں۔ ان کا جوڑا معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائی نے ڈیزائن کیا ہے۔

اس موقع پر مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر کو سیاہ رنگ کے کوٹ پینٹ میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے اور انہوں نے بالی ووڈ کی فلم ’لکا چھپی‘ میں بطور پروڈکشن منیجر جبکہ ’دی سِکھ‘ میں بطور رائٹر اور پروڈیوسر فرائض انجام دیے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر ان کے پرستاروں اور مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھی فنکاروں نے بھی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین