ٹاپ سٹوریز
پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی
پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ پاکستان جارحیت پر یقین نہیں رکھتا۔ پاکستان پر امن ملک ہے۔ ہمسایہ ممالک کے ساتھ ورکنگ ریلشن رکھنا چاہتاہے، اگر کسی نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی میں پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نیول اور پاک فضائیہ چیفس کے علاوہ انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان اور ایران کی تمام تنازعات کے سفارتی حل پر بات چیت کی گئی۔
نگراں وزیرخارجہ نے سفارتی محاذ اوراعلی عسکری حکام نے پاک ایران سرحدی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاک ایران وزرائے خارجہ کا رابطے بحال رکھنے پر اتفاق ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ایران کشیدگی پر تمام فیصلے قومی سلامتی کمیٹی کرے گی، کمیٹی نے ایرانی جارحیت کے جواب میں مؤثر کارروائی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، تمام ہمسائیوں سے امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج ہی ہی طلب کررکھا ہے۔
کابینہ اجلاس میں موجودہ ملکی سیکیورٹی کی صورتِ حال اور پاک ایران کشیدگی پر شرکاء کو بریفنگ دی جائے گی ، اورآئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی