Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

چاہتے ہیں مسائل ڈائیلاگ سے حل ہوں، ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹیں گے، سرفراز بگٹی

Published

on

Baloch youth are being taken away from the state under a deliberate agenda, Chief Minister Balochistan

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائیگا،چاہتے ہیں مسائل ڈائیلاگ سے حل ہوں،آئین نے ذمہ داری دی ہے اپنے لوگوں کا تحفظ کریں گے، بلوچستان کے عوام کی جان و مال کا تحفظ آئینی ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی قیادت بیٹھے گی اور مشاورت سے فیصلے کریگی،تمام سیاسی پارٹیوں نے سینیٹ الیکشن کیلئے کردار ادا کیا ہے،بلوچستان کے حوالے سے تاثر تھا کہ یہاں پیسہ چلتا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ  ہم بیڈ گورننس ختم اور گڈ گورننس کا ماڈل دینا چاہتے ہیں، بلوچستان میں ماضی کی بیڈ پریکٹسز کو روکیں گے،معلوم ہونا چاہیے لوگ کس وجہ سے احساس محرومی کا شکار ہیں،درست ہے بیڈ گورننس ہوگی تو لوگوں میں احساس محرومی آئے گی،2000 سے زائد اساتذہ تنخواہ لے رہے تھے کچھ ملک سے باہر تھے، بہت سے ڈاکٹرز بھی ایسے ہیں جو تین تین تنخواہیں لے رہے تھے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں،وفاق بلوچستان کیلئے سنجیدہ ہے اب مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے،بلوچستان کے مسائل حل ہونے چاہئیں ہم سمجھوتہ نہیں کرینگے،زندہ باد مردہ باد کلچر کی حوصلہ شکنی کریں گے، تجارت کی حوصلہ افزائی اور اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی کرنی ہے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین