Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

الیکشن مہم کے دوران بلوچستان میں تشدد کی لہر، سب سے زیادہ حملے پیپلز پارٹی پر ہوئے، جانی نقصان پی ٹی آئی کی ریلی میں ہوا

Published

on

انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں امیدواروں کے گھروں اور دفاتر پر حملے ہوئے ۔ اب تک سب سے زیادہ حملے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے گھروں اور دفاتر پر ہوئے تاہم جانی نقصان تحریک انصاف کی ریلی میں ہوا۔

جناح روڈ سبّی پر تحریک انصاف ریلی کے موقع پر ہونے والے دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اب تک متعدد امیدواروں کے گھروں اور دفاتر پر حملے ہوئے ہیں۔

ضلع کیچ میں پیپلز پارٹی کے بلوچستان اسمبلی کے امیدواروں میر ظہور بلیدی اور میر اصغر رند کے گھروں پر دستی بموں سے حملے کئے گئے۔

کوئٹہ میں ،پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کے دفتر پر دستی بم حملے میں تین افراد زخمی ہوئے ۔

خضدار میں بھی پارٹی کے امیدوار شکیل درانی کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ۔

ضلع کیچ میں نواز لیگ کے امیدوارمیر اسلم بلیدی بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

بلوچستان میں خاران اور تربت میں الیکشن کمشنر کے دفاتر پر بھی حملے ہوئے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے انتخابی مہم کے ساتھ ووٹ پڑنے کی شرح بھی متائثر ہوسکتی ہے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین