Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ہمیں منصوبے کے تحت اسمبلی سے باہر رکھا جا رہا ہے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

Published

on

پی بی 42 کے امیدوار اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کی خاطر ایچ ڈی پی کو اسمبلی سے باہر رکھا گیا، واضع اکثریت کے باوجود نتائج تبدیل کردیے گئے۔

کوئٹہ پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ 2024 کے عام انتخابات میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو دو امیدوار نامزد کئے، 8 فروری کے دن پی بی 40 اور پی بی 42 حلقوں میں عوام زیادہ تعداد میں ووٹ کاسٹ کرنے نکلے۔ چند پولنگ اسٹیشنوں کے فارم 45 کی کاپیاں ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو نہیں دیئے گئے، مسلم لیگ نون کے امیدوار کی دھاندلی کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، جسکی ویڈیو کلپ بھی ہمارے پاس موجود ہے۔

عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ 8 اور 9 فروری کو آر اوز کے دفاتر مکمل بند رہے فارم 45 کے نتائج کے برعکس فارم 47 میں ایسے نتائج لائے گئے جس سے لگتا ہے 8 فروری کے شام 5 بجے کے بعد دوبارہ الیکشن ہوا ہے۔ یہ الیکشن خفیہ مقامات پر ٹھپے لگانے کی صورت میں ہوا ہے۔

عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہزارہ برادری کو اسمبلی سے دور رکھا جا رہا ہے، کوئٹہ شہر مختلف اقوام کا گلدستہ ہے۔ ہم کسی صورت کوئٹہ کے شہری اور ہزارہ قوم کی مینڈیٹ چوری کرنے نہیں دیں گے۔ کوئٹہ میں 8 فروری کے بجائے 9 فروری کو زیادہ ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں،کوئٹہ میں امیدواروں کی خریداری کی منڈی لگائی گئی جو جموریت کے لئے نیک شگون نہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین