Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

دھمکیاں مل رہی ہیں، ہمیں کرغزستان سے واپس لایا جائے، پاکستانی طلبہ، کرغز حکومت نے تحفظ کا یقین دلایا، سفیر پاکستان

Published

on

بشکیک میں پاکستان کے سفیر حسن ضیغم نے کہا ہے کہ انتہا پسندوں نے غیر ملکی ہاسٹلز پر حملہ کیا،مقامی شرپسندوں نے غیر ملکی طلبا کے ہاسٹل،نجی رہائش گاہوں پر حملے کئے،غیرملکی طلبا کے 6 ہاسٹلز کو نشانہ بنایا گیا۔

سفیر پاکستان کرغزحکومت کے مطابق حملوں میں 14غیرملکی شہری زخمی ہوئے،ایک پاکستانی طالبعلم شاہ زیب بشکیک اسپتال میں زیر علاج ہے،اسپتال میں زیرعلاج زخمی طالب علم شاہ زیب سےملاقات کی ہے،کرغزستان سے متعلق سوشل میڈیا پر آنےوالی خبریں بے بنیاد ہیں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ حملوں میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے،وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے پاکستانی طلبا کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی ہے،کرغز حکومت نےغیرملکیوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کا یقین دلایا،کرغزحکومت نے سوشل میڈیاپرغیرتصدیق شدہ موادشیئرنہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

دریں اثنا کرغزستان میں زیرتعلیم ایک پاکستانی طالبہ نے بتایا کہ ہمیں یہاں بہت خطرہ ہے،طالبات کو ہراساں کیا گیا،دھمکیاں دی جارہی ہیں آپ لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے،ہمارے ساتھ کیا ہوگا معلوم نہیں،حکومت کہہ رہی ہے سب نارمل ہے مگر حالات ٹھیک نہیں،بشکیک:ہمیں پاکستان واپس لے جایا جائے۔

بشکیک میں مقیم پاکستانی طلبہ کا کہنا ہے کہ مقامی بلوائیوں نے ہاسٹلز اور اپارٹمنٹس پر حملے کئے،مقامی افراد دیواریں پھلانگ کر گھروں میں گھسے،ہاسٹلز کے دروازے،کھڑکیاں،شیشے توڑڈالے،حملہ آوروں نے گرلز ہاسٹل میں توڑ پھوڑ کی۔
پاکستانی طلبا نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنعل عاصم منیر سے مدد کی اپیل کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین